گردوں کے بارے میں معلومات


Kidney.jpg
گردوں کے بارے میں معلومات
گردے میں خرابی پیدا ہونے کی کچھ علامات ہوتی ہیں ۔جیسے ہی آپ کو گردے سے متعلق خدشات کا علم ہو تو اسکی تشخیص کے بعد اسکا فوری علاج زیادہ موثر ثابت ہوتاہے۔ گردے کی خرابی صحت کے بڑے مسائل میں سے ایک اہم مسئلہ ہے جس سے بہت کم لوگ آگاہ ہوتے ہیں۔
چند علامات کا ذکر کیا جا رہا ہے جو کہ گردوں میں بیماری کی نشاندہی کرتی ہیں۔پیشاب میں تبدیلی اگر پیشا ب تھوڑا تھوڑا اور بار بار آتاہے اور اس میں سے تیز بدبو آتی ہو اور پیشا ب کی رنگت سرخ اور کبھی سیاہ ہوتی ہو اور اکثر پیپ بھی آتی ہو ۔اگر آپ ان میں سے کوئی بھی علامت محسوس کریں تو یہ ضروری ہے کہ آپ ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ عام طور پر پیشاب میں نمودار تبدیلیاں گردے کے مسائل کی نشاندہی کرتی ہیں۔اس کی وجہ سے جسم میں کمزوری اآنا شروع ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے سردی سے بخار کا چڑھنا، قے آنا اسکے علاوہ جسم روز بروز لاغر ہونا ، پیاس ، سردرد، اور بے خوابی کی شکایت کے پیش نظر آپ اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں اور اپنا معائنہ کروائیں۔ان علامات کا نمودار ہونا آپکی اندرونی صحت کی خرابی کی علامت ہے۔پیٹھ کے نچلے حصے میں دردپیٹھ کے نچلے حصے میں درد و تکلیف گردے کی خرابی کی سب سے اہم علامات میں سے ایک ہے۔ درد ایک طرف یا دونوں اطراف میں شروع ہوسکتاہے۔ اگر علاج نہ کیاجائے تویہ درد مختصر مدت کے دوران دونوں اطراف پر اثرانداز ہوسکتاہے۔کبھی کبھی یہ درد گردے کے اطراف یا اوپر کی طرف بھی ہوتاہے۔جب گردے ٹھیک طرح سے کام نہیں کررہے ہوتے توفاضل سیال جمع ہونے کے باعث یہ ورم اور سوجن کا سبب بن سکتے ہیں۔یہ ورم ہاتھوں ، پیروں، ٹانگوں ، ٹخنوں، اور چہرے پر جمع ہوسکتاہے
گردوں کا اہم کام ایتھروپوئیٹن کی پیداوار ہے ۔ یہ خون میں آکسیجن کی کمی سے گردوں میں پیدا ہونے والا ہارمون ہے جو ہڈیوں کے گودے پر اثر کرکے خون کے سرخ خلیوں کی تیاری کا باعث بنتاہے۔جسم میں سرخ خلیات کی کمی اینیمیا اور آئرن کی کمی کا باعث بن سکتی ہے۔ آئرن کی کم سطح کے باعث گرم ماحول میں بھی سردی ،کمزوری اورتھکاوٹ محسوس ہوتی ہے ۔آکسیجن انسانی جسم میں بہت اہم کردار ادا کرتاہے اور جب یہ مناسب طریقے سے منتقل نہیں ہوتی توجسم کے مختلف نظام متاثر ہوتے ہیں ۔
منہ کا خراب ذائقہ اور بواگر آپکو کسی بھی چیز کا ذائقہ (Taste) منہ کا ذائقہ بدلا ہوا محسوس ہو، کھانے میں کسی بھی چیز کا ذائقہ آپکو اچھانہ لگے، منہ میں بدبو محسوس ہو ، آپ کو گوشت کھانے کا دل نہ کرے اور نہ کھانے کے باعث آپکا وزن تیزی سے کم ہونے لگے تو یہ گردے کی خرابی کی علامت ہوسکتی ہے۔
تجاویز :۔زیادہ سے زیادہ پانی کا استعما ل کریں۔تمباکو نوشی سے پرہیز کریں۔۔اپنے آپ کو روزانہ جسمانی سرگرمیوں میں مشغول رکھیں۔۔کافی ،چاکلیٹ اور چینی سے بچیں۔۔کرینبیری(کروندا) کا جوس پیئیں۔۔زیادہ ٹھنڈی اشیاء اورٹھنڈے مشروبات سے پرہیز کریں۔اعتدال میں رہتے ہوئے روزانہ اپنی غذا میں پروٹین ، کاربوہائیڈ ریٹ اور معیاری چربی کا استعمال کریں۔۔زیادہ کھانے اور دیر رات کھانے سے پرہیز کریں۔


Comments 0