Server sync... Block time in database: 1611556821, server time: 1653217482, offset: 41660661

آج کی ڈائری


شروع کرتا ہوں اللہ کے بابرکت نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے۔تمام کائنات کا مالک ہے۔ہم اسی کی عبادت کرتے ہیں اور اسی ہی سے مدد طلب کرتے ہیں۔

001.jpg

002.jpg

صبح کا وقت
اسلام علیکم میرے پیارے دوستو میں خیریت سے ہوں اور آپ کی خیریت کے لیے خداوند کریم سے دعا گو ہوں۔مجھے امید ہے میرے تمام سٹیمٹ کے بھائی اور بہنیں خیریت سے ہوں گے اور آپنی زندگی ہنسی خوشی گزار رہے ہوں گے ۔ میری دعا ہے کہ آپ سب لوگ ہمیشہ خوش رہیں اللہ پاک آپ کی پریشانیوں کو دور فرمائے اور بیماروں کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ اور تمام مشکلات آسان فرمائے۔
ہر روز کی طرح آج بروز جمعہ جب میری آنکھ کھلی تو صبح کی اذان ہو رہی تھی۔اٹھ کر پہلے اللہ پاک کا شکر ادا کیا اور پھر وضو کیا اور نماز ادا کرنے کے لئے مسجد میں چلا گیا۔وہاں جا کر میں نے نماز باجماعت ادا کی اور اس کے بعد میں گھر واپس آ گیا۔گھر پہنچا تو ناشتہ تیار ہو چکا تھا ۔گھرآنے کے بعد میں نے ناشتہ کیا اوربچوں کو سکو ل چھوڑنے چلا گیا ۔ ۔اور تقریباً آدھے گھنٹے بعد میں واپس گھر آ گیا
دوپہر کا وقت
تقریبا بارہ بجے کے قریب دوپہر کا کھانا تیار ہو گیا۔ پھر ہم سب گھر والوں نے مل کر دوپہر کا کھانا کھایا۔کھانا کھانے کے بعد نماز جمعہ کا ٹائم ہو گیا اور میں جمعہ کی نماز ادا کرنے کیلئے مسجد میں چلا گیا جہاں پر میں نے نماز جمعہ ادااور پھر گھر واپس آ گیا ۔تقریباً 3 بجے میں بچوں کو لے کر پارک کی طرف روانہ ہو گیا ۔ایک گھنٹے بعد گھر واپس آ گئے ،
شام کا وقت
تقریبا چاربجے کے قریب چائے تیار ہو گئی پھر میں نےسب گھر والوں کے ساتھ مل کر چائے پی چائے پینے کے تقریبا چالیس منٹ بعد میں بازار چلا گیا اس کے بعد گھر واپس آ گیا۔گھر آنےکے تھوڑی دیر بعد میں نے کھانا کھایا اور کھانا کھانے کے بع ڈائری لکھنا شروع کر دی جو آپ کے ساتھ شئیر کر رہا ہوں۔ میرا آج کا یہ دن اسی طرح اختتام پذیر ہوا۔اور یہ تھی میری آج کی ڈائری امید ہے آپ تمام دوستوں کو پسند آئے گی


Comments 2